پنجاب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

پنجاب میں موسلادھار بارشوں کے باعث چھتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی ۔ ملبے تلے دب کر دو خواتین جاں بحق، تین افراد زخمی ہوگئے۔

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ۔

لیہ کے علاقے کروڑلعل عیسن میں بارش سے مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی ۔ ملبے تلے دب کر خاتوں سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

بھکر کی تحصیل منکیرہ کے نواحی علاقے سعد وآلہ پر گھر کی دیوار گرنے سے خاتون ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئی۔

اٹک میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے ۔

 مزید خبر پڑھیں : متحدہ عرب امارات نے عالم اسلام سے غداری کی: ایرانی سپریم لیڈر

چکوال میں بارش کے باعث مکان کی چھتیں گرنے کے تین واقعات پیش آئے۔ جن میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

جھنگ کی تحصیل احمدپورسیال میں بارش کے باعث کچہ پکہ روڈ ملکی شریف میں مکان کی چھت گر گئی ملبہ تلے دب کر 6 افراد زخمی ہو گئے۔

خوشاب کے علاقے نور پور تھل میں آسمانی بجلی گرنے سے بچہ جان کی بازی ہار گیا ۔

Facebook Comments
50% LikesVS
50% Dislikes