Polio Team

مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید

پشاور: پلوڈھیری میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
مردان کے علاقے پلوڈھیری میں پولیو کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد 125 سی سی موٹر سائیکل پر سوار تھے، اور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، لاشوں کو مردان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شہید پولیس اہلکاروں میں سید رضا علی شاہ اور شاکر شامل ہیں۔ جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Facebook Comments
50% LikesVS
50% Dislikes