united

اسلام آباد یونائیٹڈکو بڑادھچکا،اہم کھلاڑی انجری کا شکار

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف انجری کا شکار ہوگئے۔

گذشتہ روز شیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میں کھیلےگئےلاہور قلندرز اور اسلام آباد یونا ئیٹڈ کے درمیان کھیلےگئے میچ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف انجری کا شکار ہوئے ، انہیں دو اوور کرانےکے بعد بائیں انگوٹھے میں چوٹ آئی ۔

میچ کے بعد ڈاکٹر نے ان کی انجری کا جائزہ لیا، ان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں پانچ ٹانکے آئے ہیں۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر نے ایک ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے آئندہ میچز میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔

Facebook Comments
50% LikesVS
50% Dislikes