President Jeo

سپر پاور امریکہ کاصدر جو بائیڈن بھی اپنی اہلیہ کے سامنے بے بس، صدر کو سلیوٹ کرنا پڑ گیا

سپر پاور امریکہ کاصدر جو بائیڈن بھی اپنی اہلیہ کے سامنے بے بس، صدر کو سلیوٹ کرنا پڑ گیا

امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے جوبائیڈن کے دور صدارت میں ان کے ہمراہ پہلا بیرون ملک دورہ کیا، اس دوران جوبائیڈن سمیت جل بائیڈن نے برطانیہ کے رائل ائیر فورس مائلڈن ہال میں فوجیوں سے خطاب کیا۔

خطاب کے دوران جوبائیڈن کو فوجیوں کے ساتھ مشغول دیکھ کر جل بائیڈن انہیں مذاقاً ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ’ جو، توجہ دیں ‘۔

اہلیہ کی ڈانٹ سن کر امریکی صدر فوراً سنبھل گئے اور بیگم کا خطاب سننے لگ گئے جب کہ جوبائیڈن کو خطاب پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اہلیہ کو سلیوٹ بھی کرنا پڑا۔

جوبائیڈن کے فوراً ہی توجہ مرکوز پر مجمع سمیت جل بائیڈن ہنسنے پر مجبور ہوگئیں۔

خیال رہے کہ جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا کے صدر جو بائیڈن برطانیہ پہنچے ہوئے ہیں اور بطور صدر جوبائیڈن کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

Facebook Comments
50% LikesVS
50% Dislikes