مقابلہ حسن

جیل میں منعقد انوکھا مقابلہ حسن، جیلوں میں تعینات خواتین اہلکاروں کا مقابلہ حسن

 مقابلہ حسن
FSIN.GOV.RUمقابلہ حسن

جیل کا نام سنتے ہی سنگین جرائم میں قید خطرناک مجرمان، مافیا سے تعلق رکھنے والوں، سفاک مجرموں اور سنجیدہ شخصیت والے پولیس اہلکاروں کی ایک تصویر ذہن میں ابھرتی ہے۔

آپ نے بہت سے حسن کے مقابلے دیکھے یا ان کے متعلق سنا ہوگا، لیکن روس میں ہو رہا ہے ایک انوکھا مقابلہ حسن۔

روس کا وفاقی محکمہ جیل خانہ جات ملک کی جیلوں میں تعینات جیل وارڈنز کے درمیان مقابلہ حسن کروا رہا ہے۔ روسی محکمہ جیل نے اس مقابلہ حسن کو ‘مِس پینل سسٹم کونٹیسٹ 2021’ کا نام دیا ہے۔

مقابلہ حسن میں شریک پولیس اہلکار داریا سوگویا
FSIN.GOV.RUمقابلہ حسن میں شریک پولیس اہلکار داریا سوگویا

اس مقابلہ حسن میں ملک بھر کی مختلف جیلوں میں تعینات خاتون اہلکاروں نے حصہ لیا اور خبر رساں ادارے رشیا ٹوڈے کے مطابق اس مقابلے کے آخری مرحلے تک کل 100 حسیناؤں میں سے 12 حسینائیں ہی پہنچ پائی ہیں۔
نیاانفیکشن کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کو کیسے اپاہج بنا رہا ہے
روس کے وفاقی محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق آخری مرحلے میں شامل حسیناؤں کے لیے ووٹنگ سات جون سے 11 جون تک ہو گی اور فاتح حسینہ کا اعلان ماسکو میں منقعدہ ایک تقریب میں کیا جائے گا

اناتیزیا اوکلیوو روس کے محکمہ جیل خانہ جات میں سینئر لیفٹیننٹ ہیں
FSIN.GOV.RUاناتیزیا اوکلیوو روس کے محکمہ جیل خانہ جات میں سینئر لیفٹیننٹ ہیں

آخری مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والی پولیس اہلکار اپنے اپنے مقامی سطح کے مقابلے جیتنے کے بعد یہاں تک پہنچی ہیں۔

روس کی خواتین پولیس اہلکاروں کے مقابلہ حسن میں شامل حسینا ایکاترینا واسلوا
روس کی خواتین پولیس اہلکاروں کے مقابلہ حسن میں شامل حسینا FSIN.GOV.RUایکاترینا واسلوا

جبکہ اس مقابلہ حسن میں شامل حسیناؤں کی پرفارمنسز دیکھنے کے لیے روس کے وفاقی محکمہ جیل خانہ جات نے ایک یوٹیوب چینل کا لنک بھی دیا ہے۔

پاکستان بجٹ 2021-22: کیا مہنگائی کے ساتھ قوّت خرید میں اضافے کا حکومتی دعویٰ صحیح ہے؟

جولیا اوسوکینا بھی محکمہ جیل خانہ جات کی اہلکار ہیں
FSIN.GOV.RUجولیا اوسوکینا بھی محکمہ جیل خانہ جات کی اہلکار ہیں

وفاقی محکمہ جیل خانہ جات کی ویب سائٹ کے مطابق اس مقابلہ حسن میں یہ حسینائیں چار طرح کی پرفارمنسز کا مظاہرہ کریں گیں جن میں وہ ’روس کے حسن‘، ’پولیس کے شعبے کی ترویج‘، ’کسی میوزیم میں نمائش پر‘ مبنی ویڈیو اور ایک ’ڈانس نمبر‘ پر پرفارمنس شامل ہے

مقابلہ حسن میں شریک خاتون پولیس اہلکار ڈیانا سیٹ
FSIN.GOV.RUمقابلہ حسن میں شریک خاتون پولیس اہلکار ڈیانا سیٹ

محکمہ جیل خانہ جات میں سینیئر لیفٹینٹ کے عہدے پر تعینات خاتون اہلکار اناتیزیا اوکلیوو جن کا تعلق روس کے علاقے سمارا سے ہے، ان کا کہنا ہے کہ انھیں بچپن سے ہی پولیس فورس جوائن کرنے اور جیلر بننے کا شوق تھا۔

کیاوزیرتعلیم پنجاب مرادراس اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اس شدید گرم موسم میں کسی سرکاری سکول یا کالج میں ایک دن گزار سکتے ہیں؟

مقابلہ حسن میں شریک ویرونیکا ازہکوا
FSIN.GOV.RUمقابلہ حسن میں شریک ویرونیکا ازہکو

روس میں ایسا مقابلہ حسن پہلی بار نہیں ہو رہا ہے، سنہ 2019 میں بھی روس کے نیشنل گارڈز نے ایک مقابلہ حسن کروایا تھا جسے خاتون پولیس اہلکار خرامتسوا نے جیتا تھا۔

لیکن وہ یہ اعزاز زیادہ دیر اپنے پاس نہیں رکھ پائیں تھیں کیونکہ انھیں جیل کے اندر سے کی گئی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے باعث نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا۔
خرامتسوا نے اس اقدام کو ان کی ’شہرت اور فتح سے حسد‘ کا باعث قرار دیا تھا جبکہ روس کے محکمہ پولیس کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے جیل کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالا تھا۔

تحریر و تحقیق:بی بی سی نیوز

Facebook Comments
50% LikesVS
50% Dislikes