بھارت میں ہندو ں‌انتہا پسندوں نے مسلمان بزرگ شہری کو پیٹ ڈالا



سوشل میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ہندو دہشت گردوں نےایک بوڑھے مسلمان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی داڑھی کاٹ دی۔

اطلاعات کے مطابق ضلع غازی آباد میں ہندو دہشت گردوں نے ایک بوڑھے مسلمان کو گزشتہ ہفتے اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد جارہے تھے۔

حملہ آوروں نے عبدالصمد نامی مسلمان بزرگ شہری کو ایک آٹو رکشہ سے کھینچ کر اتارا اور اغوا کرکے قریب کے جنگل میں بنی ہوئی جھونپڑی میں لے گئے جہاں انھوں نےاپنے ہندو دھرم نعرے لگائے ، بزرگ مسلمان سے کہا کہ وہ بھی یہ ہندو دھرم کے نعرے لگائے۔

اس دوران انھوں نے عبدالصمد پر مکےگھونسے برسائے اور ایک لکڑی کی چھڑی سے انھیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی داڑھی کاٹ ڈالی۔

پولیس نےواقعہ کے پیشِ نظر مقدمہ درج کرلیا ہے اور ایک ہندو انتہا پسندمجرم پراویش گجر کو گرفتار کیا ہے اور باقیوں کی تلاش جاری ہے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے اس واقعہ کا مرکزی مجرم یہ ہوسکتا ہے

Facebook Comments
50% LikesVS
50% Dislikes