غاصب صہیونی حکومت کو استقامتی محاذ کی جانب سختی سے خبردار کیا گیا



فلسطین کے استقامتی محاذ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو مسجد الاقصی کی ہتک حرمت کے نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

قدس شریف کے قدیمی علاقے اور مسجد الاقصی میں صہیونی حکومت کی جانب سے پرچم ریلی نکالے جانے کےاس فیصلے پراستقامتی محاذ سے وابستہ گروہوں نے اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہاغاصب صہیونی حکومت کو اپنے اس جرم کے نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔

فلسطین کے استقامتی گروہوں نے ایک بیان میں کہا جو کہ نو نکات پر مشتمل ہے کہ اسرائیل کی غاصب حکومت پرچم ریلی نکالنے پر بضد ہےاور اس اقدام کے ذریعے سیف القدس جنگ کے دوران اپنی کھوئی ہوئی شہرت اور ساکھ کو بحال کرنا چاہتی ہی اسی لئے وہ فلسطین کے لوگوں کو مشتعل کرنے اور قدس شریف کے خلاف مسلسل جارحیت کا کررہی ہے۔

استقامتی محاذ نے اپنے اس بیان میں قدس کی تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لا‏ئے جانے کے ہرقسم کے اقدامات کی مخالفت کرتے ہو‏ئے کہا ہے کہا فلسطین کے لوگوں خلاف جرم، پوری مسلم امہ کے خلاف غداری اور خیانت کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جنگ بندی کے حق میں ہیں اور تمام عالمی اداروں سے چاہتے کہ وہ اس سے قبل کہ دیر ہوجائے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں اور غاصب صیہونی حکومت کو قدس شریف اور مسجد الاقصی کے خلاف جارحیت اور بڑھتے مظالم سے روکیں۔

Facebook Comments
100% LikesVS
0% Dislikes