File photo

قاسم سوری پاکستان کی تاریخ میں پہلے ڈپٹی اسپیکر ہوں گے جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جائے گی



قاسم خان سوری پاکستان کی تاریخ میں پہلے ڈپٹی اسپیکر ہوں گے جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جائے گی
ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر براجمان قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جمعے کو ہوگی۔ اس کے ساتھ قاسم خان سوری وہ پہلے ڈپٹی اسپیکر ہونگے جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ جائے گی
کورم کی نشاندہی نظرانداز کرنے پر ڈپٹی اسپیکر کے کیخلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔قواعد کے مطابق ووٹنگ خفیہ رائے شماری سے ہوگی۔
قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے پاس 163 ارکان ہیں جبکہ حکومتی ارکان کی تعداد 179 ہے
تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے حزب اختلاف کو 172 ارکان کی حمایت درکار ہے
ماہرین کا کہنا ہے ’اوپن سیکرٹ رائے شماری کی وجہ سے اپوزیشن کے لیے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانا تقریباً ناممکن ہوگا کیونکہ ووٹنگ میں صرف اپوزیشن ارکان ہی حصہ لیں گےاور 172 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ہو گی۔

Facebook Comments
50% LikesVS
50% Dislikes