رہبر انقلاب اسلامی ایران ایرانی کرونا ویکسین لگوائیں گے



ڈائریکٹر اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز آف ایران ڈاکٹر علی رضا مرندی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ایرانی ویکسین کوو ایران برکت کے استعمال کی منظوری منسٹری آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے حاصل کی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب کی ایرانی ویکسین لگوانے پر خاص تاکید ہے، یہ ویکسین ایران کے نوجوان سائنسدانوں کی محنتوں کا ثمرہ ہے اور بدن میں بھرپور ایمیونٹی (قوت مدافعت) پیدا کرتی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای بہت جلد کرونا وائرس کی ایرانی ویکسین ”کو ایران برکت” لگوائیں گے۔ ڈائریکٹر اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز آف ایران ڈاکٹر علی رضا مرندی نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای آنے والے دنوں میں کورونا وائرس کی ایرانی ویکسین کا پہلا ڈوز لگوائیں گے۔ KHAMENEI.IR سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر علی رضا مرندی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی ایرانی ویکسین کوو ایران برکت کے استعمال کی منظوری منسٹری آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے حاصل کی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب کی ایرانی ویکسین لگوانے پر خاص تاکید ہے، یہ ویکسین ایران کے نوجوان سائنسدانوں کی محنتوں کا ثمرہ ہے اور بدن میں بھرپور ایمیونٹی (قوت مدافعت) پیدا کرتی ہے۔

اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کورونا وائرس کے بحران کے آغاز میں ہی کہہ دیا تھا کہ ویکسین لگوانے پر انھیں کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم آپ نے اس کے لئے دو شرطیں رکھی تھیں، ایک یہ کہ باری آنے پر ہی انہیں ویکسین لگائی جائے اور دوسری شرط یہ کہ انھیں ایرانی ویکسین ہی لگائی جائے۔ ڈاکٹر مرندی نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے جب 80 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع ہوا تو آپ نے غیر ملکی ویکسین لگوانے سے انکار کیا اور ایرانی ویکسین تیار ہو جانے کے منتظر رہے۔ ڈاکٹر مرندی کا کہنا تھا کہ رہبر انقلاب ایرانی ویکسین کوو ایران برکت کا پہلا ڈوز ایسی صورت حال میں لے رہے ہیں کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران اسی سال سے زیادہ عمر کے تمام ہم وطنوں کو بیرون ملک سے امپورٹ کی گئی ویکسین لگ چکی ہے۔

ہندوستان، چین، برطانیہ، امریکہ اور روس کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کا چھٹا اور مغربی ایشیا کا پہلا ملک ہے جس نے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایرانی ماہرین کی جانب سے تیار کی گئی کرونا ویکسین کو ایران برکت کی انسانی آزمائش کے تیسرے فیز کے دوران ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی گئی تھی۔ کوایران برکت کی انسانی آزمائش کے پہلے اور دوسرے فیز کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے جس کے بعد تیسرے فیز کی آزمائش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اور حال ہی میں کوایران برکت کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی تھی۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ساختہ دو اور کرونا ویکسین بھی انسانی آزمائش کے آخری مرحلے سے گزر رہی ہیں۔

Facebook Comments
50% LikesVS
50% Dislikes