ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول



وزیراعظم آفس کو سمری وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔ ذرائع
اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے تین نام تجویز کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سمری میں تجویز کردہ ناموں کا جائزہ لیں گے جس کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے ایک نام فائنل کیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے نئے نام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں آج صبح وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

جبکہ قبل ازیں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کے لیے قانون میں منظوری وزیراعظم دیتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے قانون میں منظوری حکومت سے منسوب نہیں ‏ہے جہاں وزیراعظم کی منظوری چاہئیے وہاں وزیراعظم کا اختیار ہوتا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایس آئی کا دنیا میں بہترین مقام ہے آئی ایس آئی انٹیلی جنس ورلڈمیں ٹاپ پرہے دنیا تعریف ‏کرتی ہے وزارت دفاع سے سمری سے متعلق معلوم کرکے آگاہ کردوں گا ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لیے قانونی طریقہ استعمال کیا جائے گا اور تعیناتی سے متعلق ایک دو دن معاملہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات بہترین ہیں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے، اس وقت جو ایشوز آرہے ہیں وہ ‏ایک دو دن میں حل ہوجائیں گے ۔
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کے نام کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ان کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا ۔ چھ اکتوبر کو پاک فوج میں معمول کے تقرر و تبادلے ہوئے جس کے تحت ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تبدیل کر دیا گیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔ تاہم اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے نام کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

Facebook Comments
50% LikesVS
50% Dislikes