برطانوی ہائی کمشنر عاطف اسلم کی قوالی کے مداح.

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرکرسچن ٹرنر نےعاطف اسلم کی آوازمیں زبان زدعام قوالی “تاجدارحرم” کو پسندیدہ قرار دیتے ہوئے تجاویز مانگی ہیں کہ مزید کیا سنا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربرطانوی ہائی کمشنر نے لکھا ” مجھے بتایا گیا کہ مجھے پاکستانی موسیقی کے بارے میں زیادہ جاننا چاہیے، ایک کولیگ نے انہیں رمضان المبارک میں پسندید عاطف اسلم کی قوالی “تاجدار حرم ” سننے کی تجویز دی جسے سن کرمیں لطف اندوز ہوا”۔

کرسیچن ٹرنرنے اپنی ٹویٹ میں فالوورزسے کہاکہ بتایا جائے انہیں کیا سننا چاہیے،تجاویز کاخیرمقدم کیا جائے گا۔ اس کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے نعتیہ و حمدیہ کلام سمیت اپنے پسندیدہ گانوں کے لنک شیئر کیے۔

برطانوی ہائی کمشنرکی اس ٹویٹ کو خود عاطف اسلم نے بھی ری ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کے مقبول ترین قوال صابری برادران (غلام فرید صابری اور مقبول صابری ) کی اس قوالی کو عاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیوسیزن 8 میں پڑھا تھا جس نے بےحدمقبولیت حاصل کی۔

Facebook Comments
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں